نوید قمر

الیکشن ایکٹ میں ترامیم، نوید قمر پارلیمانی کمیٹی کے کنوینر منتخب

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن ایکٹ کی شق 57 ون اور 58 میں ترامیم کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نوید قمر کو کنوینر منتخب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضیٰ، تاج حیدر، نوید قمر، صابر قائم خانی، محسن رانجھا نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن رکن پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر شریک نہیں ہوئے۔ ممبران کمیٹی کا کہنا ہے کہ علی ظفر شاید اجلاس میں نہیں آنا چاہ رہے۔ جس کے بعد کمیٹی نے نوید قمر کو کنوینر منتخب کر لیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے لیے خطوط لکھے تھے۔

واضح رہے کہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 57 ون میں ترمیم کی تجویز ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان نوٹیفکیشن کے ذریعے کرے گا، الیکشن کمیشن حلقوں سے نمائندے منتخب کرنے کا کہے گا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سیکشن 58 میں ترمیم کی تجویز ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن پروگرام میں تبدیلی کر سکے گا۔

خیال رہے کہ وزارتِ قانون کے حکام نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ سیکشن 57 اور 58 میں چیف الیکشن کمشنر کی مجوزہ ترامیم زیرِ غور ہیں، ہم نے الیکشن کمیشن کی مجوزہ ترامیم کو قانونی طور پر تصدیق کرنے کے وقت آئین کو پڑھا، آئین کو پڑھنے کے بعد ترامیم کو حتمی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے