شازیہ مری

پچھلی حکومت کی مہنگائی کے اثرات اب تک بھگت رہے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری نے کہا ہے کہ عوام کو پاکستان کے معاشی حالات کے باعث کافی مسائل کا سامنا ہے، پچھلی حکومت کی مہنگائی کے اثرات اب ہم بھگت رہے ہیں۔ اس وقت متوسط طبقہ بھی مہنگائی سے متاثر ہورہا ہے، ہمارا ایک سال معاشی سماجی اعتبار سے کافی مشکل رہا، قدرتی آزمائشوں نے بھی پاکستان میں غریب طبقے کو مشکل میں ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے پریس کانفرنس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بٹن دبانے سے مہنگائی ختم نہیں ہوتی۔ اُنہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 70 فیصد رقم کا اضافہ ہوا ہے، آج 9 ملین خاندان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حصہ بن چکے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ کی رقم 7 ہزارسے بڑھ کر8 ہزار750 کردی گئی۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے بتایا کہ بینظیر تعلیمی وظائف کے ذریعے 2.6 سے بڑھ کر 7.1 ملین افراد مستفید ہورہے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ ٹرانسجینڈرز کو بھی معاشی طور پر کافی چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیےخواجہ سرا کمیونٹی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ بی آئی ایس پی نے اپنے بجٹ سے ایک ارب روپے کی رقم سیلاب زدہ علاقوں میں تقسیم کی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے