رانا ثناء اللہ

الیکشن اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ہوں گے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے، الیکشن اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فتنہ 2014 سے ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ باقی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد اکتوبر میں الیکشن ہوں گے، عدالت نے فیصلہ کیا لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہونے کی کچھ وجوہات ہیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں 90 دن میں الیکشن نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ حکومت میں تھے تب بھی یہ سڑکوں پر تھے، اب جب یہ سڑکوں پر آئیں گے تو ان کا حال پہلے سے مختلف ہو گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ممی ڈیڈی کلچر کے لوگ ہیں، سوشل میڈیا پر ہی احتجاج کر سکتے ہیں، یہ لوگ 6 دن سے زیادہ جیل میں نہیں رہ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے