ینگ ڈاکٹر احتجاج

بلوچستان، ینگ ڈاکٹرز ہڑتال تیسرے مہینے میں داخل، مریض شدید پریشان

کوئٹہ (پاک صحافت)  بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے جاری ہڑتال کو تیسرا مہینہ شروع ہو چکا ہے۔  ذرائع کے مطابق صوبے  میں سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے مہینے میں داخل ہو گئی۔ سروسز بند ہونے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےَ

تفصیلات  کے مطابق تین ماہ سے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز کی مسلسل بندش سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں 9 فروری کو سول ہسپتال کوئٹہ سے ایک گرینڈ احتجاجی ریلی نکال کر ریڈ زون جانے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں  کے ینگ ڈاکٹر کی ہڑتال تیسرے مہینے میں داخل ہوچکی ہے۔ ینگ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔ خیال رہے کہ مطالبات نہی ماننے کی صورت میں ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی ریلی نکلنے کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس بلوچستان کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے