ٹوئٹر

ٹویٹر ایپ سے براہِ راست گف بنانے کی سہولت پیش

کیلیفورنیا (پاک صحافت) ٹوئٹر نے صارفین کو ایک اور سہولت پیش کر دی۔ کمپنی کے مطابق ٹوئٹر صارفین ایپ سے براہ راست گف بنا سکتے ہیں، اور اسے ٹویٹر پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ بالخصوص یہ ان مشہور شخصیات کے لیے ایک تحفہ ہے جو اپنے فالوورز کے لیے پوری ویڈیو اپ لوڈ نہیں کرسکتے لیکن اس کی جھلک ضرور ٹویٹر پر شیئر کرکے بقیہ ویڈیو کا لنک سینڈ کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گر آپ کے پاس آئی فون ہے تو ٹویٹر ایپ سے براہِ راست گف بناسکتے ہیں۔ ٹویٹر نے اس عمل کو بہت آسان بنایا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسے استعمال کرسکیں۔ اس کے لیے آئی فون پر ٹویٹر ایپ کھولیں، کیمرہ آئکن کو چھوئیں اور دیکھیں کہ اس میں گف ماوڈ منتخب ہوا ہے یا نہیں۔ اب ریکارڈ کا بٹن دباکر براہِ راست کیمرے سے اپنی گف بنائیں اور اسے ٹویٹ کردیجئے۔

واضح رہے کہ تجزیہ کاروں نے اسے انسٹاگرام بوم رینگ کی طرح قرار دیا ہے۔ لیکن ٹویٹر  ایپ کی بدولت آپ اسے صرف شیئر کرسکتے ہیں اور ٹویٹر نے اسے محفوظ کرنے کا اسٹور کرنے کا آپشن پیش نہیں کیا۔ اس کی بجائے ٹویٹر کاپی گف ایڈریس کا آپشن پیش کرتا ہے اس آپشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے