اسحاق ڈار

پاک چین تعلقات ہر گزرتے دن کیساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہری جڑوں والے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں ہر گزرتے دن کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے موجودہ حکومت کو درپیش معاشی چیلنجز اور ان پالیسیوں پر مزید روشنی ڈالی اور کہا کہ ان پالیسیوں کا مقصد ملک میں معاشی اور مالیاتی استحکام لانا ہے۔ انہوں نے چین کی قیادت کی طرف پاکستان کو 15 ارب یوآن آسان اقساط میں ادائیگی کے تعاون کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے