عثمان بزدار اور شیریں مزاری کے خلاف انکوائریاں دوبارہ شروع

اسلام آباد (پاک صحافت) محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کے خلاف انکوائریاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ پنجاب کے سابق وزراء بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر الزام ہے کہ انہوں نے ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں اور ٹرانسفر پوسٹنگ میں افسران سے بھاری رشوت لی۔ خیال رہے کہ عثمان بزدار اور شیریں مزاری کے خلاف پرویز الہٰی دور میں انکوائریاں بند کروائی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے خلاف اراضی کی منتقلی کا کیس ختم کرنے پر عدالت متفق نہیں ہوئی تھی جس پر انکوائری ازسر نو شروع کر دی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عثمان بزدار اور پرویز الہٰی ادوار کے ڈی جی ایل ڈی ایز کے خلاف بھی شکنجہ تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے