ٹوئٹر

ٹوئٹر نے ایک اور مفت فیچر کا استعمال پیسوں سے مشروط کر دیا

کراچی (پاک صحافت) ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو استعمال کرنے والے صارفین ہی ٹیکسٹ میسجز (ایس ایم ایس) کو 2 فیکٹر authentication (2 ایف اے) کے لیے استعمال کرسکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ 20 مارچ کے بعد ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو ہی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ 2 ایف اے بنیادی طور پر اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے میں مدد فراہم کرنے والا فیچر ہے۔ ٹوئٹر کے عام صارفین 20 مارچ کے بعد 2 ایف اے کو ایس ایم ایس کے ذریعے استعمال نہیں کر سکیں گے اور جن اکاؤنٹس نے ٹیکسٹ میسج 2 ایف اے فیچر کو ان ایبل کیا ہوا ہے، ان میں یہ سروس ڈس ایبل ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ 2 ایف اے کو استعمال کرنے والے صارفین کو اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونے کے لیے پاس ورڈ کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس، authentication ایپ یا کسی سکیورٹی کی (key) کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔ ٹوئٹر کا ماننا ہے کہ فون نمبر پر مبنی 2 ایف اے کو ہیکرز کی جانب سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے