اسلم غوری

اقتدار سے محرومی کے بعد عمران نیازی باؤلا ہوگیا ہے، اسلم غوری

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ اقتدار سے محرومی کے بعد عمران نیازی باؤلا ہوگیا ہے، انکی ساڑھے تین سالہ کارکردگی گالم گلوچ اور الزام تراشی پر مبنی ہے،  عمران خان اپنی ساڑھے تین سالہ کارکردگی قوم کے سامنے پیش کرے۔

تفصیلات کے مطابق  جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے عمران نیازی کے کوہاٹ جلسے میں خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی ہیضیانی کیفیت انکی اقتدار چھین جانے کی وجہ سے ہوئی ہے، عمران نیازی اپنی گھٹیا زبان درازی سے سیاست میں گندگی پھیلا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انکی جماعت پاکستان میں ایک فتنہ بن کر سامنے آرہی ہے۔

واضح رہے کہ اسلم غوری نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی سیاست میں گالم گلوج کو فروغ دیا ہے ملک میں نوجوانوں کو گالم گلوج کے سواء کچھ نہ دے سکے، عمران خان کو مولانا فضل الرحمان سے فوبیہ ہوگیا ہے، عمران خان کی گندی زبان سے نکلنے والے الفاظ انکی ذہنیت کی عکاسی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے