مریم نواز

مریم نواز کی ن لیگ پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز

دبئی (پاک صحافت) مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم نو کے لیے دبئی میں اعلی قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت پارٹی کے قائد نواز شریف نے کی، جس میں چیف آرگنائزر مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔ اجلاس میں پارٹی کی صوبائی تنظیم کو کم از کم دو یا زیادہ سے زیادہ تین حصوں میں تقسیم کرنے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی تنظیم کو وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب یا شمالی، جنوبی اور وسطی پنجاب میں تقسیم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب کی صوبائی تنظیم کی تقسیم کی تجویز مریم نواز نے دی اور قائد ن لیگ نے اس حوالے سے گرین سگنل دے دیا۔

وسطی پنجاب کی صدارت کے لئے میاں جاوید لطیف کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔ جنوبی پنجاب کے صدر کے لئے سعود مجید اور محمودالحسن کا نام شامل ہے۔ شمالی پنجاب کے صدر کے لئے حنیف عباسی، عابد رضا کوٹلہ، شیخ آفتاب اور سہیل کمڑیال کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب آئندہ عام انتخابات سے قبل پنجاب کی صوبائی تنظیم کی تقسیم کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔ تنظیم نو میں گذشتہ 5 سالوں کے دوران نواز شریف کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہنے والے لیگی رہنماوں کو پارٹی عہدوں سے نوازا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے