اسلام آباد (پاک صحافت) افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دوران گفتگو اسحاق ڈار نے کابل میں پرتپاک میزبانی پر افغان قیادت کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ مذاکرات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیا اور عوام کے مفاد میں اقدامات پر زور دیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے امیر خان متقی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جو افغان عبوری وزیر خارجہ نے قبول کرلی۔
Short Link
Copied