اپوزیشن

اپوزیشن نے حکومت گرانے کے فارمولے کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت گرانے کے فارمولے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف نے حکومت گرانے کے فارمولے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے طے شدہ فارمولے کے تحت مرحلہ وار آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی، کامیابی کی صورت میں چیئرمین سینیٹ اگلا نشانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن قائدین اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو 3 سے 5 ماہ میں ملک میں عام انتخابات ہوں گے۔ نئے حکومتی سیٹ اپ میں وزارت عظمیٰ مسلم لیگ ن جبکہ اسپیکر شپ پیپلزپارٹی کو ملے گی۔ نئی حکومت بننے کے فوری بعد تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں کو ساتھ دینے کی دعوت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے