خواجہ آصف

افغان مہاجرین کو پاکستان میں بسانے کی اجازت دینا ایک سنگین غلطی تھی۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کو پاکستان میں بسانے کی اجازت دینا ایک سنگین غلطی تھی۔

تفصیلات کے مطابق شدت پسند تنظیم کی جانب سے حالیہ پُرتشدد واقعات میں افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے مایویسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وفد کے ساتھ کابل کے دورے کے دوران انہوں نے افغان طالبان اور حکومت کے سامنے دہشت گردی کے ان واقعات پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال نے افغان مہاجرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں اہم خدشات کو جنم دیا ہے۔ پاکستان اس سے قبل بھی افغان مہاجرین کو پناہ دینے اور میزبانی کے نتائج بھگت چکا ہے۔ افغانستان کے اندر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی اور ان کی نقل و حرکت کا ہمیں بخوبی علم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور حکومت میں سنگین غلطیاں کیں، ریاست کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا اور تین لاکھ سے زائد لوگوں کو یہاں لاکر بسایا گیا جبکہ پانچ لاکھ افغان تارکین پہلے ہی سے پاکستان میں موجود تھے۔گزشتہ چار سالوں میں ہم نے کیا کیا؟ اب ہمیں پاکستان میں افغان مہاجرین کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ماضی میں خودکش حملے میں ملوث ایک دہشت گرد مریض کے خدمت گار کے روپ میں یہاں بیٹھا تھا، اب پاکستان میں موجود افغان شہری بھی ایسے واقعات میں ملوث ہونے لگے ہیں جو کہ ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے