سراج الحق

حکمران جعلی الیکشن کا ڈرامہ رچا کر پھر حکومت میں آنا چاہتے ہیں، سراج الحق

ملتان (پاک صحافت) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جعلی الیکشن کا ڈرامہ رچا کر ایک بار پھر حکومت میں آنا چاہتے ہیں۔  سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ کروا کر ڈیجیٹل دھاندلی کرنا چاہتی ہے، لہذا میری اپیل ہے کہ شفاف الیکشن کروانے میں عوام اپنا کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ملتان میں ایک پریس کانفرنس کی، اس دوران انہوں نے  ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سراج الحق نے کہا کہ آٹا، شوگر، پیٹرول اور لینڈ مافیا نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مافیاز کے بینک اکاؤنٹس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکمراں جعلی الیکشن کا ڈرامہ رچا کر پھر حکومت میں آنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے جنہیں ڈاکو کہا، انہی سے اتحاد کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عام انتخابات میں حکومت کی ڈیجیٹل دھاندلی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے