پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کیجانب سے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا ہے۔ جس میں موجودہ حکومت کے دور میں پیدا ہونے والے مسائل و مشکلات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری وائٹ پیپر کے مطابق اس وقت پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے۔ افراط زر، پٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ مہنگائی کا باعث بنا۔ افراط زر ملک کی 70 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بجلی کی قیمتوں میں 87 فیصد اور پٹرول کی قیمتوں میں 73 فیصد اضافہ ہوا۔

پیپلزپارٹی کے وائٹ پیپر میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں ملکی قرضوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔ کورونا کے دوران 50 لاکھ لوگوں کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ تین سالوں میں زرعی پیدوار میں 4 فیصد کمی ہوئی۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا گیا۔ خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے پاکستان کا نمبر 167 میں سے 164 پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے