نیر بخاری

اعتماد کھو جانے والے وزیراعظم کے سابقہ وزرا بھی بے حیثیت ہوچکے ہیں۔ نیربخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیر بخاری کا کہنا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کا اعتماد کھونے والے وزیراعظم کے سابقہ وزراء کی بھی اب کوئی حیثیت باقی نہیں رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ نااہل وزیراعظم اور وزراء کے خلاف  آئینی پارلیمانی فیصلہ کن عمل پارلیمنٹ کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ عمران خان اراکین پارلیمنٹ کے عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔

نیر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ بیان میں ممبران پارلیمنٹ کو بحفاظت ووٹ استعمال کا یقین دلاچکے ہیں، انتظامیہ اور سرکاری افسران ماورائے آئین وقانون احکامات نہ مانیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ملک و عوام کی تقدیر کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ عوام کو ظلم و جبر سے نجات دلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے