سرفراز بگٹی

9 مئی کے حملہ آوروں سے مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے۔ نگران وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے حملہ آوروں سے مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کا حملہ اچانک نہیں مکمل منصوبہ بندی سے کیا گیا، حملہ آوروں کو سزا دلوانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے حملہ آوروں سے مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے، انہیں سزائیں دلوانا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ ریاست کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب ملٹری پر حملہ ہوگا تو مقدمہ بھی ملٹری کورٹ میں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے