نواز شریف

پنجاب حکومت کا کسان کارڈ پر نوازشریف کی تصویر نہ لگانے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے کسان کارڈ پر نوازشریف کی تصویر نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کسان کارڈ پر قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی تصویر نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، بعدازاں عدالت نے سرکاری وکیل کے جواب کی روشنی میں درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم کے روبرو ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ سرکاری وکیل نے پنجاب حکومت کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔

سرکاری رپورٹ میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، نواز شریف کی تصویر والا کسان کارڈ نہیں بنا رہے، یہ درخواست وقت سے پہلے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے