مولانا فضل الرحمن

اس وقت عالمی اداروں کا سب سے زیادہ دباؤ پاکستان پر ہے۔ مولانا فضل الرحمن

خوشاب (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اس وقت عالمی اداروں کا سب سے زیادہ دباؤ پاکستان پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پس پردہ حکمرانی کوئی اور کرتا ہے مگر سیاستدان ہمیشہ عوام کے نشانے پر ہوتے ہیں۔ قوم کو بتانا ہوگا بہت ہو چکا، اب ووٹ کا فیصلہ نئے زاویے سے کرنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو ایسے لوگوں سے بھر دیا جاتا ہے جن کو قرآن و سنت سے دلچسپی نہیں ہوتی، اندر سے مذہبی اقدار اور اوپر سے تہذیب کی حیا ہونی چاہیے۔ ہر چند مہینوں کے بعد آئی ایم ایف ایک نیا معاہدہ کر رہا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امداد اور قرضے ان کی شرائط پر ملتی ہیں، ہم نے اپنے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچا ہے، قیمتوں کا اتار چڑھاؤ اب آپ کے ہاتھ میں نہیں ان کے ہاتھ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے