شہبازشریف

وزیراعظم نے چرچ ہاوس لندن میں تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کیے

لندن (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے چرچ ہاوس لندن میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے ہیں، جس میں ملکہ الزبتھ کے متعلق اظہار خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملکہ کے انتقال سے متعلق چرچ ہاؤس لندن میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوئم سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کرکے ملکہ الزبتھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اس دوران وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملکہ الزبتھ دولت مشترکہ ممالک کے شہریوں کے لیے تحریک اور طاقت کا سرچشمہ تھیں۔ پاکستانی عوام کی ملکہ کے دو دوروں کے ساتھ خوب صورت یادیں وابستہ ہیں، شاہی خاندان اور پاکستانی قوم کے درمیان محبت کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔ وزیراعظم نے شاہ چارلس کو تخت نشینی پر مبارک باد بھی دی اور کہا کہ امید ہے شاہ چارلس دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

پروپیگنڈا مہم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اعلی عسکری حکام کو ہدایت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے