مریم نواز

اسکولوں میں درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر برداشت نہیں۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر برداشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن ریفامز کا جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں اسکول ایجوکیشن کے تمام معاملات سنٹرل باڈی کے ذریعے چلانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلی کو بریفنگ دی گئی کہ 41 فیصد درسی کتب کی فراہمی مکمل ہے۔ مئی تک تمام اسکولوں میں کتابیں مہیا کر دی جائیں گی۔ آئندہ تعلیمی سال فروری میں درسی کتب فراہم کر دی جائیں گی۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر قابل قبول نہیں، ہر ضلع کے ایک اسکول میں اسپیشل بچوں کیلئے تعلیم و تدریس کی سہولت مہیا کی جائے۔ سرکاری اسکولوں میں کریکٹر بلڈنگ کلاسز کا بھی آغاز کیا جائے۔ اجلاس میں پنجاب میں اسکول ہاکی لیگ اور پاکستان کا سب سے بڑا ”اسکول اولمپکس“ کروانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب نے ہر ضلع میں سی ای اوز ایجوکیشن کی تعیناتی کیلئے نیا میکانزم بنانے کی ہدایت بھی کی۔ ڈویژنل لیول پر ٹرانسجنڈرز کیلئے اسکول قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے