حسن مرتضی

لال حویلی کا ٹھگ اپوزیشن اتحاد سے بوکھلا اٹھا ہے۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ لال حویلی کا ٹھگ شیخ رشید اپوزیشن اتحاد سے بوکھلا کر اوٹ پٹانگ بیانات دے رہا ہے، جلد سب کو بسترا گول کرکے گھر جانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری اور پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام کو مزید حکومتی ذلت کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ ایک سواری والی جماعت کا سربراہ اپنے قد بت کے مطابق بات کرنے کی عادت اپنائے، اصل میں آصف زرداری کے خلاف بکنے والے کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن کو چیلنج کرنے سے قبل پہلے وزیر داخلہ اپنے گھر کی خبر لیں، عمران سیاسی ڈرون کیا مارے گا، وہ اب اپنی موت آپ مر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے مہمان اداکار بستر باندھیں اور اپنے اپنے گھر کی راہ لیں، عوامی لانگ مارچ کا ریلہ، حکومتی میلہ بہا کے لے جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں لوگ کھلے دل سے بات سنتے ہیں، راحیلہ درانی

لاہور (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کی سابق اسپیکر راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے