سراج الحق

جاگیرداروں اور سرمایہ داروں سے جان چھڑائے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وسائل پر قابض جاگیرداروں اور سرمایہ داروں سے جان چھڑائے بغیر ملکی تعمیر و ترقی ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اس وقت دو فیصد جاگیردار اور سرمایہ دار بائیس کروڑ عوام کے وسائل پر قابض ہیں۔ عوام کی اکثریت مختلف مسائل و پریشانیوں کی شکار ہے۔ پی ٹی آئی بھی مافیاز کی آلہ کار بن چکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان  نے تبدیلی کے بلند و بانگ دعوے کئے مگر ان میں سے ایک بھی پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا، تین سال گزارنے کے بعد پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز کی اکثریت بھی یہ بات کہنے پر مجبور ہے کہ الیکشن میں ان سے غلطی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام تاریخی مہنگائی کی زد میں ہیں، نوجوان مستقبل سے مایوس نظر آرہے ہیں۔ تاجر چھوٹے کاروباری حضرات بھی پریشان ہیں اور سرکاری ملازمین بھی حالات کے تھپیڑوں کی زد میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے