شاہد خاقان عباسی

اسٹیبلشمنٹ نے معاملات سلجھانے میں تاخیر کی۔ شاہد خاقان عباسی

لاہور (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ نے معاملات سلجھانے میں تاخیر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں خوشحالی کے لیے سیاسی عمل جاری رہنا چاہیے، ملکی تاریخ میں سیاسی افراد نے ہی ڈلیور کیا ہے۔ نواز شریف اور عمران خان سیاسی عمل کا ہی حصہ ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے ہم سب مل کر ملکی حالات سنواریں، ہم سب کو چاہیے سیاسی عمل کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور سابق وزیراعظم جانتا ہوں بعض معاملات سمجھداری سے حل نہیں ہوئے، ہمارے سیاست دان اور بیورو کریٹ تیزی سے مسائل حل کرتے تھے۔ آج کے دور میں فیصلہ سازی نہ ہونے کے برابر ہے، اسی وجہ سے مسائل کا انبار لگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے