جاوید لطیف

عمران خان نے 4 سال میں انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 4 سال میں انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کے بجائے دن کے اوقات میں کام کرنے کی بات ہر حکومت کرتی آئی ہے۔ ماضی میں گنجائش تھی لیکن اب وہ ختم ہوتی جارہی ہے، 88 فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ ہمیں قومی کاز کے لیے 8 بجے مارکیٹیں بند کرنا ہوں گی۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں نے مطالبہ کیا تھا کہ 8 کے بجائے ساڑھے 8 کردیں، جو ہم نے تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں لیکن گاڑی ذاتی ہے اور پیٹرول بھی اپنے ہی پیسوں سے ڈلواتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے