عظمی بخاری

پی ٹی آئی دھاندلی کی پیداوار، ان کے ہر کام میں دھاندلی کا عمل دخل ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خود دھاندلی کی پیداوار جماعت ہے اور اب ان کے ہر کام میں دھاندلی ہی ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادکشمیر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر پہلے دن سے متنازع ہو چکے ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ مختلف اداروں کو استعمال کرنے کی تصویر اور فوٹیجز سوشل میڈیا پر آرہی ہیں۔ پولنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کے ثبوت سوشل میڈیا پر آرہے ہیں، عمران خان کی ہر چوری راستے میں ہی پکڑی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے