عطا تارڑ

اسمبلی کو سیل کرنا غیرقانونی و غیرآئینی اقدام ہے، رہنما مسلم لیگ ن

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ  اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئی ہوئی ہے لیکن اس پر کارروائی نہیں کروائی جا رہی،  اسپیکر خود بھی ابھی تک اپنے گھر پر چھپ کر بیٹھا ہے۔ عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ اسمبلی کو سیل کرنا غیرقانونی و غیرآئینی اقدام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو اندر جانے کی اجازت ملنے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارا مشترکہ اجلاس ہوا ہے، اسمبلی کے ایوان میں غیرمتعلقہ افراد کا قبضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اراکین پنجاب اسمبلی کو اندر جانے کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ابھی نوٹیفکیشن نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے پاس 197 اراکین صوبائی اسمبلی کی اکثریت موجود ہے، وزیراعلی پنجاب کی سکیورٹی ٹیم کو اسمبلی میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کو مکمل سیل کیا گیا ہے لیکن ہم میڈیا کو ساتھ لے کر اندر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے