توشہ خانہ کیس، عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرحت شہزادی کو الگ الگ نوٹسز جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب )نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دوست فرحت شہزادی کو الگ الگ نوٹسز جاری کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری نوٹسز میں ریاست کو ملنے والے تحائف رکھنے، ریاستی تحائف بیچنے اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فرحت شہزادی کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شخصیات کی جانب سے ملنے والے قیمتی تحائف کو دبئی میں فروخت کیا گیا، اس سے متعلق آپ اہم معلومات جانتی ہیں، اس لیے تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہو کر انکوائری کا حصہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے