جہانگیر ترین

خواجہ سعدرفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں۔ جہانگیرترین

لاہور (پاک صحافت) جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور ہم کافی طویل عرصے تک اکھٹے ایک ہی فیملی میں رہ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے باغی رہنما جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں۔

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے میری دوستیاں پرانی ہیں اور یہ کبھی ختم نہیں ہوں گی بلکہ ایسے ہی چلیں گی۔ صحافی نے سوال کیا کہ جہانگیر ترین کا جہاز کبھی ن لیگ کی طرف جا سکتا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے