آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارک باد

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہولی کا تہوار امن ، محبت اور خوشیوں کا تہوار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر نے جاری پیغام میں کہا کہ شہید قائد عوام ذو الفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئین میں غیر مسلم شہریوں کو برابری کا حق دیا۔آصف علی زرداری نے  مزید  کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مذہبی آزادیوں کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

واضح رہے کہ سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی غیر مسلم شہریوں کے حقوق کا دفاع کرتی رہے گی۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہندو برادری کی ملک کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، ہولی کے تہوار پر تمام ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے