رانا ثناءاللہ

الیکشن کیلئے ن لیگ مکمل طور پر تیار ہے، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ دانیال عزیز صوبائی حلقے کے ٹکٹ پر ناراض یا غصہ ہیں، تمام امیدواروں نے بڑے ڈسپلن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز ہمارے بھائی ہیں، صوبائی حلقے کے ٹکٹ پر ناراض یا غصہ ہیں، مہنگائی اگر احسن اقبال کی وجہ سے ہو رہی تھی تو وہ 16 ماہ کیا کرتے رہے؟

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن مکمل طور پر الیکشن کے لیے تیار ہے، بعض حلقوں میں 13، 13 امیدوار ہیں۔ ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ احسن اقبال یا مریم اورنگزیب کی وجہ سے مشکل آ رہی تھی تو دانیال عزیز 16 ماہ کیا کرتے رہے، اویس قاسم کے ٹکٹ اور احمد اقبال کے ٹکٹ پر بات کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ سب امیدوارں نے اپنے حق کی بات کی، کسی سے متعلق غلط بات نہیں کی، ن لیگ مکمل طور پر الیکشن کے لیے تیار ہے، کارکن پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ قوم ہمیں بھرپور مینڈیٹ دے گی، ہم ملک کو اس بحران سے نکالیں گے، نواز شریف پورے ملک کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال اور دانیال عزیز دونوں کو پارٹی کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، ٹکٹ دینے کا فیصلہ عمر دیکھ کر نہیں کیا جاتا، وہ تو اُسے ملتا ہے جو الیکشن جیتنے کے قابل ہو۔ ن لیگ پنجاب کے صدر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بعض جگہوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہو گی، 8 فروری کو ملک میں الیکشن ہوں گے، ن لیگ عوامی مینڈیٹ حاصل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے