بلاول بھٹو

اسلامی دنیا کے تمام تنازعات میں انصاف کیساتھ امن کو فروغ دینا چاہیے۔ وزیر خارجہ

نیویارک (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں اسلامی دنیا کے تمام تنازعات میں انصاف کے ساتھ امن کو فروغ دینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا سالانہ رابطہ اجلاس وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی صدارت میں ہوا جس میں بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اس سالانہ رابطہ اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کا اجلاس اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل مسائل پر ہماری پوزیشنوں کو مزید مربوط کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، آج کا اجلاس اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے 48 ویں اجلاس میں منظور کی گئی قراردادوں اور فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے سیاسی عزم کو تقویت دینے کا بھی ایک موقع ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم دنیا کی تاریخ کے ایک نازک موڑ پر مل رہے ہیں، کوویڈ 19 وبائی بیماری، اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، موسمیاتی تبدیلیوں اور عالمی معیشت کے سکڑتے عمل نے ترقی پذیر دنیا میں پائیدار ترقی کے اہداف کی جانب پیش رفت کو روک دیا ہے، معیشت کے سکڑتے عمل کے نتیجے میں کئی اسلامی ممالک سمیت مختلف ریاستوں کے درمیان عدم مساوات میں شدت آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے