خواجہ سعد رفیق

ایئرپورٹ کا فیز ون مارچ 2023 میں مکمل ہوگا۔ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کا فیز ون مارچ 2023 میں مکمل ہوگا، کام اس وقت تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے مرید کے میں نئے تعمیر ہونے والے جنرل ایوی ایشن ایئرپورٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے جنرل ایوی ایشن ایئر پورٹ کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ مریدکے جنرل ایوی ایشن ائر پورٹ کی منصوبہ بندی لاہور کے متبادل ایئرپورٹ کے طور پر کی جائے۔ کنسلٹنٹ کو سعد رفیق نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مریدکے میں نئے تعمیر ہونے والے ایئرپورٹ کی نکاسی آب کے لئے جامع پلان ترتیب نہیں دیا گیا اس کو فی الفور تشکیل دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے