مصطفی کمال

اسرائیل قاتل اسٹیٹ ہے، بابائے قوم نے اسرائیل کو ناجائز ملک کہا تھا، مصطفی کمال

کراچی (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اسرائیل قاتل اسٹیٹ ہے، اسے کوئی روکنے والا نہیں، بابائے قوم نے اسرائیل کو ناجائز ملک کہا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ سب متحد ہو کر دکھائیں کہ مسئلہ فلسطین پر ہم ایک ہیں، کسی پروڈکٹ کا بائیکاٹ کرنا ہے تو سب مل کر کریں۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مسلم امت ایک نہیں، ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ امت متحد نہیں اسی لیے یہ سب ہو رہا ہے، ہم آج کے چیلنج سے خود کو الگ نہیں کر سکتے، اگر مسلم امہ ایک ہوتی تو کسی کی مجال نہیں ہوتی کہ مسلمانوں پر ظلم کرے، تمام مذاہب اور مکاتبِ فکر کو فلسطین کے لیے ایک ہونا ہو گا، سپر پاور کو دکھائیں کہ اختلافات کے باوجود فلسطین کے لیے ایک ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مصطفی کمال نے مزیدکہا کہ اسرائیل کو فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے سے کوئی روکنے والا نہیں۔  فلسطین کے لوگ کسی بھی ملک پر قابض نہیں ہوئے ان کی زمین پر قبضہ ہوا ہے، اسرائیل جیسا چھوٹا ملک چاروں طرف سے مسلمان ملکوں سے گھرا ہوا ہے۔ یہ وقت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک امتحان کا وقت ہے، یہ دنیا امتحان کی جگہ ہے اس میں کامیاب ہونا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے