مریم اورنگزیب

فارن ایجنٹ گھڑی چور کو سمجھوتہ نہیں این آر او چاہیے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فارن ایجنٹ گھڑی چور کو سمجھوتہ نہیں این آر او چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ آرمی چیف سے کیوں ملنا چاہتے ہو؟۔ گھڑی چور فارن ایجنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا، جنہوں نے رجیم ہٹائی، امپورٹڈ حکومت بنائی، حملہ کروایا، سب سے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہو؟۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ جنہیں میرجعفر، میر صادق کہا، سب کو معاف کرنے کو تیار ہو؟۔ سمجھوتے کی بات اس لیے کہ ہیروں، 190 ملین پاؤنڈ، القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی کو جواب نہ دینا پڑے؟۔

انہوں نے کہا کہ یہ سمجھوتہ نہیں این آر او کی منتیں ہیں۔ رووو، چیخو یا پٹو، تم سے کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے