اسد عمر سائفر کیس میں گرفتار

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھی سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں پر ایف آئی آر میں سائفر غائب کرنے، مندرجات کو ذاتی فائدے اور مذموم مقاصد کے لیے حقائق کو مسخ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آج پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ادھر ایف آئی اے حکام گزشتہ روز گرفتار کیے گئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو لیکر ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچ گئے ہیں جہاں کیس کی ان کیمرہ سماعت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے