اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کا فوجی بغاوت کے خلاف بیان، فوجی حکومت نے عہدے سے برطرف کردیا

اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کا فوجی بغاوت کے خلاف بیان، فوجی حکومت نے عہدے سے برطرف کردیا

جنیوا (پاک صحافت) اقوام متحدہ میں میانمار کی فوجی بغاوت کے خلاف بیان دینے پر میانمار کی فوجی حکومت نے اقوام متحدہ میں تعینات اپنے سفیر کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار میں حکومت کا تختہ الٹنے والی فوجی قیادت نے بغاوت کے خلاف بات کرنے پر اپنے سفیر کو عہدے سے برطرف کردیا، سفیر نے عالمی برادری سے اپیل کی تھی کہ میانمار میں فوجی بغاوت کرنے والے جنرلز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

سفیر نے کہا تھا کہ میں میانمار کی آنگ سان سو چی حکومت کی طرف سے خطاب کر رہا ہوں، آنگ سان سو چی سمیت کئی حکام کو گرفتار کر کے نظر بند کردیا گیا، عالمی برادری ضرورت اقدامات اٹھائے اور میانمار میں فوجی حکمرانی کا خاتمہ کرے۔

فوجی قیادت کے زیر نگرانی چلنے والے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ سفیر نے عالمی برادری کے سامنے خطاب کر کے ملک سے غداری کی، سفیر نے ایسے فورم پر بات کی جس کا ملک سے تعلق نہیں، سفیر نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ میانمار میں فوج نے یکم فروری کو منتخب عوامی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، اس فوجی بغاوت کو اگرچہ عوام نے ناپسند کیا گیا تھا تاہم شروع کے چند روز ملک میں مظاہروں کا آغاز نہیں ہوا تھا۔

پھر کچھ روز بعد فوج کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک نے زور پکڑنا شروع کر دیا تھا اور اب یہ جمہوریت نواز مظاہرے پورے ملک میں پھیل چکے ہیں۔

ابتدا میں سکیورٹی دستے بھی معمولی احتیاط سے کام لے رہے تھے مگر جیسے جیسے عوامی احتجاج پھیلتا گیا، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی طرف سے کریک ڈاؤن میں بھی تیزی آتی گئی۔

اب صورت حال یہ ہے کہ پولیس کا ملک بھر میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن آج مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے، جس پر بین الاقوامی سطح پر تشویش بھی شدید تر ہوتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فرانسیسی سیاستدان

یوکرین میں مغربی ہتھیاروں کا بڑا حصہ چوری ہوجاتا ہے۔ فرانسیسی سیاست دان

(پاک صحافت) فرانسیسی پیٹریاٹ پارٹی کے رہنما فلورین فلپ نے کہا کہ کیف کو فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے