مریم نواز

مریم نواز کا بس حادثے پر اظہار افسوس، جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائیزر مریم نواز نے فیصل آباد موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کے تصادم کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم  لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے جاری بیان میں کہا کہ بس حادثے کی وجوہات کا تعین ضروری ہے۔ خیال رہے کہ مریم نواز نے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے کہا کہ واقعے پر انتہائی دکھ ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں شامل ہیں، اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر دے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ بس حادثے کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے