مریم اورنگزیب

اصل گاڈ فادر اور سسلین مافیا آصف سعید کھوسہ تھے جنہوں نے نواز شریف کے خلاف سازش کی، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اصل گاڈ فادر اور سسلین مافیا آصف سعید کھوسہ تھے جنہوں نے نواز شریف کے خلاف سازش کی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان کی گواہی آگئی ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ بہت پہلے اور کہیں اور ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا واحد پروگرام تھا جو نواز شریف کے دور میں مکمل ہوا، نواز شریف نے ملکی معیشت کو استحکام بخشا اور آئی ایم ایف کو خیر باد کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اتحادی حکومت کے ساتھ مل کر پچھلے ایک سال کے دوران ملک کی معاشی تباہی، بدحالی، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف سمجھتے تھے کہ وہ عدلیہ کو ہینڈل کرلیں گے مگر انہیں بعد میں احساس ہوا کہ ایسا نہیں ہوسکے گا۔ حامد خان نے کہا کہ نواز شریف کو بعد میں احساس ہوا کہ معاملات ان کے ہاتھ سے نکل چکے تھے اور انہیں نااہل کرنے کا فیصلہ کہیں اور ہوچکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے