حافظ حمداللہ

عمران خان ارشدشریف کی موت پر سیاست نہ کریں بلکہ اپنی چوریوں کا جواب دیں۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی ناگہانی موت پر عمران خان سیاست نہ کریں اور اپنی چوریوں کا جواب دیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان سینئر صحافی ارشد شریف کی ناگہانی موت پر سیاست کررہے ہیں۔ عمران خان جھوٹا اور چور ثابت ہونے والا شخص قانون کی بالادستی کی بات کرتا ہے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ نامعلوم کالز کے سہارے پی ٹی آئی چیئرمین اقتدار میں آئے اور ملک پر 4 سال حکومت کی۔ آج جب وہ بیساکھی سہارا اور نامعلوم کال بند ہوئی تو تمہیں برا لگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آزادی اظہار رائے پر مختلف سیاہ قوانین کے ذریعے پابندی لگانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے