آصف زرداری

اختلاف کو مل بیٹھ کر حل کریں، سیاسی قیادت اپنی ترجیحات واضح کرے۔ صدر آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اختلاف کو مل بیٹھ کر حل کریں، سیاسی قیادت اپنی ترجیحات واضح کرے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے پارلیمانی سال کے آغاز پر تمام ممبران کو مبارکباد دی۔ آصف زرداری نے کہا کہ دوسری بار صدر بنانے پر تمام ممبران کا مشکور ہوں، تمام وزراء و ممبران کو ذمہ داریاں اٹھانے پر مبارکباد دیتا ہوں، ماضی میں میرے فیصلوں نے تاریخ رقم کی ہے۔ مستقبل کیلئے اپنے وژن کو مختصر بیان کروں گا۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ اختلاف کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہے، جو مشکلات ہیں ان میں ہم اختلافات کو لے کر نہیں چل سکتے، ہمیں ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے، سیاسی قیادت اپنی ترجیحات کو واضح کریں۔ مل کر آگے بڑھیں گے تو ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی، ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، ملک کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہمارے ایجنڈے میں شامل ہونی چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معیشت کی بہتری کیلئے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، غیرملکی سرمایہ کاری لانا ہمارا بنیادی مقصد ہونا چاہئے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جامع ترقی کی راہیں کھولنا ہوں گی، اپنے لوگوں پر سرمایہ کاری، عوام پر توجہ مرکوز کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے