حسن مرتضیٰ

پرویز الہی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ہم عوام کو ان کا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ پرویز الہی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کو ملتوی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عوام کو حکمرانوں کا چہرہ دکھا رہے ہیں، میڈیا کو اپنی دھونس دھاندلی چھپانے کے لئے روکا گیا، ہر آمریتی دور میں میڈیا کو سائیڈ لائن کیا جاتا ہے، پرویز الٰہی پنجاب میں عمران خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بہت اچھا اقدام کیا ہے، فتح عام آدمی کی ہوگی، یہ اپنی دھاندلی چھپانے کے لیے میڈیا کے داخلے پر پابندی لگا رہے ہیں، ووٹنگ کے لیے کوشش کرنا ہمارا کام ہے، ہم پوری کوشش کریں گے کہ میڈیا کے داخلے کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے