چوہدری شجاعت

اتحادی حکومت انشاءاللہ اپنی مدت ضرور پوری کرے گی۔ چوہدری شجاعت

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت انشاء اللہ اپنی مدت ضرور پوری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی کو ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے۔ موجودہ صورت حال میں ایسے بیانات مناسب نہیں۔

سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ کسی مجبوری کے تحت نہیں دیا بلکہ ہمارا موقف وہی ہے جو تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کا ہے اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انشاءاللہ اپنی مدت ضرور پوری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے