ترکی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے بھارت سے اہم مطالبہ کردیا

ترکی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے بھارت سے اہم مطالبہ کردیا

انقرہ (پاک صحافت) ترکی نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر اٹھا دیا اور بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آوازیں اٹھنے لگیں، ترک وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں کشمیر کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوم متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئیے۔

ترک وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں میں نرمی کرے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں بھارتی فوج کے ذریعہ کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی گئی ہیں اور اسی طرح چوکوں چوراہوں میں لوگوں کو قطاروں میں کھڑا کرکے گھنٹوں تلاشیاں لی جا رہی ہیں۔

دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سکریٹری، مولوی بشیر احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری خواتین پر اجتماعی عصمت دری کے شرمناک سانحہ کو نام نہاد بھارتی جمہوریت کی بدنامی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوجیوں نے 13 سے 80 سال کی عمر کے تقریبا 100 خواتین کو نشانہ بنایا تاہم، سانحے کے 30 سال بعد بھی عصمت دری میں ملوث کسی فوجی اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ ضلع کے کنن پوش پورہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 1991 میں 23 آٹھ سے اسی سال کی ہر عمر کی 100 خواتین پر اجتماعی عصمت دری کی تھیں۔

حریت رہنماؤں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ اجتماعی عصمت ریزی کا شکار متاثرین ابھی بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

امریکہ میں طلباء کے مظاہرے ویتنام جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی یاد تازہ کر رہے ہیں

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے لکھا ہے: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے