سینیٹ

سینیٹ میں اپوزیشن کی قرارداد کثرت رائے سے منظور، حکومتی ارکان سیخ پا

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں میں جاری اختلافات کے باوجود اپوزیشن کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی، جس سے دیکھ حکومتی ارکان بھی سیخ پا ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے سینیٹ میں مہنگی ویکسین کے خلاف قرارداد پیش کی جسے سینیٹ میں اپوزیشن کی تقسیم کے باوجود کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی قرارداد کے حق میں 43 ووٹ آئے اور اس کی مخالفت میں 31 ووٹ پڑے۔ یاد رہے کہ اپوزیشن کی قرارداد میں حکومت سے مفت یا اصل قیمت پر ویکسین کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب سینیٹ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ نشتر نے کہا کہ کورونا کو سیاست سے بالاتر رکھیں کیونکہ کورونا نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی قرارداد اکثریت سے منظور ہونے پر حکومتی ارکان سیخ پا ہو گئے اور  قائد ایوان شہزاد وسیم نے کہا کہ اس قرارداد میں تو حکومت کو چارج شیٹ کیا گیا ہے جب کہ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ  آج ایوان میں عجیب سی قرارداد منظور ہوئی، آج پوری دنیا انسداد کورونا پر عمران خان کی پالیسی کی معترف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے