فیصل کریم کنڈی

عمران خان کا پاور میں آنا بلی کو خواب میں چھچھڑے کے مترادف ہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا پاور میں آنا بلی کو خواب میں چھچھڑے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون اور ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عام انتخابات سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کے بعد ہوں گے۔ خان صاحب آپ دوبارہ اقتدار میں آکر کریں گے کیا؟ آپ قوم کو مزید گمراہ نہیں کرسکتے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی صاحب عام انتخابات ہوں گے مگر بارش اور سیلاب کے متاثرین کی مکمل بحالی کے بعد، عمران خان نے سیلاب متاثرین کے 15 ارب روپے سیاسی مہم جوئی پر خرچ کیے۔ گھڑی چور نے سیلاب متاثرین کی رقم بھی ہڑپ کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے