خواجہ سعد رفیق

اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد ہی موجودہ حکومت آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے تھا۔ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے، اب بھی تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم بھی عمران خان کی طرح رونا رو سکتے تھے لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔ اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے