نواز شریف

مشکل فیصلوں کا نقصان ن لیگ کو ہوا، ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے مشکل فیصلوں کا نقصان مسلم لیگ ن کو ہوا، لیکن ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے رابطہ کیا ہے اور ضمنی انتخابات کے نتائج کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ مشکل فیصلوں کا نقصان (ن) لیگ کو ہوا ہے لیکن ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، آئندہ کے لئے لائحہ عمل تیار کرکے بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن میں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے