بلاول بھٹو مریم نواز

اتحادی جماعتوں کا ایجنڈا ملک کو بحران سے نکالنا ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کا ایجنڈا ملک کو بحران سے نکالنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم الیکشن میں مدمقابل تھے، جمہوریت میں مقابلہ ہوتا ہے، ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کے لیے فیصلہ کرنا ہوتا ہے، کوئی بھی جماعت اکیلے ملکی مسائل حل نہیں کرسکتی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کا ایجنڈا ملک کو بحران سے نکالنا ہے، رمضان پیکج میں بلاتفریق سب کی امداد کی جارہی ہے، آج خواتین کا عالمی دن ہے، ایسا لگتا ہے کہ پنجاب اسمبلی پر خواتین کا قبضہ ہے، میں تمام جماعتوں کی وزیراعلی ہوں۔

انہوں نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت نوکریوں میں خواتین کا کوٹہ 15 فیصد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے، مجھے بھی ہراسانی سمیت دیگر معاملات نے کندن بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے