عراق

عراق میں شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے 113 افراد ہلاک

پاک صحافت عراق کے صوبہ نینوا میں شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے کم از کم 113 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام اور ایمرجنسی سروسز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دولہا اور دلہن بھی شامل ہیں۔

آگ مقامی وقت کے مطابق منگل کی رات 10.45 بجے پنڈال میں لگی۔

نینوا صوبے کے نائب گورنر حسن العلق نے 113 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

آگ لگنے کی وجہ ابھی تک پوری طرح واضح نہیں ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتش بازی سے یہ آگ لگائی گئی۔

مقامی صحافیوں نے تقریب ہال کی جلی ہوئی باقیات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

عراق کے سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ تقریب کے ہال کی تعمیر میں استعمال ہونے والی سستی مصنوعات کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔

ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی نینا کو بتایا کہ انتہائی آتش گیر، کم قیمت تعمیراتی مواد کے استعمال کی وجہ سے آگ نے ہال کے کچھ حصوں کو منٹوں میں تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

نیتن یاہو

غزہ جنگ کے علاوہ، نیتن یاہو اور تل ابیب کے دو اسٹریٹجک مسائل

(پاک صحافت) اسی وقت جب صیہونی غزہ میں جنگ بندی کے ساتویں مہینے میں بھٹک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے